’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘ 16دسمبر کوریلیز ہوگی

’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘ 16دسمبر کوریلیز ہوگی

لاہور (این این آئی) فلم سایہ خدائے ذو الجلال 16 دسمبر کوعام نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جسکی تشہیری مہم تیزی سے جاری ہے ۔ کاسٹ میں جاوید شیخ، معمررانا، حمزہ علی عباسی،سہیل سمیر،نور اور جیاعلی نمایاں ہیں ۔معمررانا کا کہنا تھا فلم جذبہ حب الوطنی پرمبنی ہے جسے آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔امیدہے شائقین اسے پسند کرینگے ۔

مزید : کلچر