نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے پروڈکشن ہاؤس بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں،اینا

نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے پروڈکشن ہاؤس بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں،اینا

لاہور( اے این این ) پاکستانی گلوکارہ اینا نے کہا ہے کہ گلوکاری میرا جنون ہے اسی لئے موسیقی کے میدان میں قدم رکھا ہے جس میں میوزک کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی پروموٹ کرنا ہے کیونکہ ہمارے پاس بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے لیکن وسائل اور مواقع نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے۔ان خیا لات کا اظہار گلوکارہ اینا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میر اویڈیو سانگ’’نیناں تیرے نیناں‘‘ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے جیسے سننے اور دیکھنے کے بعد کو لانچ کردیاگیا ہے ، جو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے یہ جلد ہی چینلز سے بھی آن ائیر کردیا جائے گا۔

لوگوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے یہ جلد ہی چینلز سے بھی آن ائیر کردیا جائے گا۔اس گانے کی کمپوزیشن کے ایس کاظمی جبکہ گانے کے بول میں نے خود لکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے پروڈکشن ہاؤس بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں جس میں ان کی ریکارڈنگ سے لانچنگ تک انہیں سپورٹ کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ اینا نے کہا کہ میں دو گانے تیار کروائے ہیں جس میں ایک گانے میں ساون سلامت علی اور دوسرے گانے میں گلوکار علی عباس کی آواز میں سننے کو ملیں گے۔اور یہ دونوں گلوکار نئے ہیں اور ان دونوں کو پہلی بار چانس دیا ہے

مزید : کلچر