میرے مخالفین ماضی کی طرح آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں،میرا

میرے مخالفین ماضی کی طرح آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں،میرا
میرے مخالفین ماضی کی طرح آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں،میرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے این این)پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ حاسد ہوتے ہیں اورمجھے بدنام کرنے کیلئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ میں کسی ٹی وی پروگرام میں کام کروں یا فلم میں دکھائی دوں۔اداکارہ میرا نے کہا کہ مخالفین ٹی وی چینلزکے پروگراموں میں بیٹھ کرمیرا تذکرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ نہ کوئی حقائق بتاتا ہے اورنہ ہی کوئی اصل کہانی سناتا ہے۔ میں ایک پاکستانی ہوں اورمجھے پاکستانی ہونے پرفخر ہے۔ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران ان گنت یادگارکردارنبھائے ہیں، جومیری کامیابی اورپرستاروں میں مقبولیت کی بہترین مثال ہیں۔ ہرانسان کی زندگی میں اتارچڑھا آتے رہتے ہیں ، مگرمیں اس سے گھبراتی نہیں۔ حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کرتی ہوں اوران کوبہترکرنے کے لیے پوری توجہ سے کوشش کرتی ہوں۔
ان خیالات کا اظہار اداکارہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری شدید بحران سے دوچارتھی لیکن کچھ فلم میکرز نے فلمیں بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ حالات جیسے بھی رہے، لیکن یہ سفر جاری رہا اوراسی کٹھن سفرکی وجہ سے آج یہاں فلم سازی کا عمل تیز ہوچکا ہے۔ نوجوان فلم میکرز ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فلمیں بنا رہے ہیں اوراس کے نتائج بھی اچھے مل رہے ہیں، لیکن گروپ بندی کی تحریک موجودہ دورمیں بھی اپنے عروج پرہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے مخالفین ماضی کی طرح آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں، مگرمجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں۔ میں اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہوں۔ اچھے اورمنفرد کردار میری اولین ترجیح تھے اورآج بھی اسی طرح کام کررہی ہوں۔ فلموں کی تعداد کم ضرور ہے مگرمیرے کرداربہت جاندارہیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل ریلیز ہونے والی اداکارہ میرا کی فلم ہوٹل موضوع اورکردار کے حوالے سے خاصی منفرد تھی جس کی وجہ سے دہلی میں ہونیوالے فیسٹیول میں انھیں باقاعدہ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

مزید :

کلچر -