لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور سی کے یو کے زیر اہتما م میوزکل پروگرام کل ہوگا

لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور سی کے یو کے زیر اہتما م میوزکل پروگرام کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور سی کے یو کے زیر اہتمام ایک میوزکل پروگرام بعنوان ایسٹ اینڈ ویسٹ فیوژن میوزک کا انعقاد کل شام 6;30بجے الحمرا ہال نمبر 2میں کیا جا رہا ہے، جس میں ڈنمارک سے لائیو سیڑنگ اور پاکستان سے راگا بوائز پرفارم کریں گے۔ ڈنمارک کا یہ میوزک گروپ یوتھ ایشاء پیسفک ایوارڑ یافتہ ہے اور پوری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکا ہے،جو اب لاہور آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر پرفارم کرئے گا۔اس پروگرام میں ایسٹ اور ویسٹ کے میوزک کا امتراج پیش کیا جائے گا، جو اپنی نوعیت کا ایک خوب صورت پروگرام ہے،ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان نے اس پروگرام کے حوالے سے کہاکہ یہ پروگرام پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

مزید :

کلچر -