دنگل کی پرموشن کیلئے عامر خان کا انوکھا انداز
ممبئی(آن لائن) یہ سبھی جانتے ہیں کہ بالی وڈ میں عامر خان کا اپنا ایک الگ انداز ہے، اب چاہے ان کی فلمیں ہوں یا کردار، عامر باقاعدہ پہلے ان کرداروں کو جیتے ہیں پھر انھیں پردے پر لے کر آتے ہیں۔اب دنگل کی ریلیز میں چند ہفتے باقی ہیں اور انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کا پروموشن بھی الگ انداز میں کریں گے۔ وہ کہتے ہیں یں کہ وہ دوسری فلموں کی طرح اپنی فلم کی پروموشن ٹی وی شوز میں جا کر نہیں کریں گے۔دیکھتے ہیں کہ اب فلم کے پروموشن کے لیے عامر کیا انداز اپناتے ہیں۔