ویمنز بگ بیش ،ملبورن رینیگیڈز، پرتھ سکارچرز اور برسبین ہیٹ کی کامیابی
سڈنی(اے پی پی) ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز، پرتھ سکارچرز اور برسبین ہیٹ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں میلبورن رینیگیڈز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی، میلبورن رینیگیڈز ویمن نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی طرف سے دیا گیا 129 رنز کا ہدف 19.3 اوورز 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ریشل پریسٹ نے 44 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں پرتھ سکارچرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو 17 رنز سے ہرایا۔ پرتھ سکارچرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 142 رنز بنائے، الیز ویلانی نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
ایک اور میچ میں برسبین ہیٹ نے سڈنی سکسرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ سڈنی ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز بنائے۔ برسبین نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دیندرا ڈوٹن نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔