محمد شامی اور وردھیمن ساہا انجری کی وجہ سے انگلینڈ کیخلاف سیریزسے آؤٹ
چنئی(اے پی پی) بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی اور وکٹ کیپر وردھیمن ساہا فٹنس مسائل کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف پانچواں اور آخری ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ انجری کی وجہ سے دونوں کھلاڑی ممبئی ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محمد شامی دائیں ٹانگ جبکہ ساہا ہیمسٹرنک انجری کا شکار ہیں، بورڈ کے مطابق دونوں کھلاڑی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اس لئے وہ سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ 16 دسمبر سے چنئی میں شروع ہوگا۔