پاکستان آرمی ہاکی ٹیم کا سری لنکاکیخلاف سیریز کلین سویپ

پاکستان آرمی ہاکی ٹیم کا سری لنکاکیخلاف سیریز کلین سویپ

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان آرمی ہاکی ٹیم نے چوتھے اور آخری دوستانہ میچ میں سری لنکا آرمی کو شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) سید شکیل حسین اور کمانڈر سری لنکن آرمی لیفٹیننٹ جنرل کرشنتھا ڈی سلوا تھے جنہوں نے فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) سید شکیل حسین نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کھیلوں کا انعقاد ناگزیر ہے، کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے، انہوں نے پاکستان آرمی ٹیم کو سیریز کے تمام میچز جیتنے پر مبارکبا دی، انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے مقابلے احتساب، لگن اور قیادت سیکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس موقع پرکمانڈر سری لنکن آرمی لیفٹینٹ جنرل کرشنتھا ڈی سلوا نے پاکستان آرمی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے باہمی کھیلوں کی سرگرمیوں کا زیاد سے زیادہ انعقاد ضروری ہے، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے میں حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور پاکستان ہائی کمیشن کے عہدیدران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی