پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر کو شروع ہوگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر کو شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسبین(اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔
جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سٹیون سمتھ انجام دیں گے۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ قومی ٹیم ٹیسٹ سے قبل تین روزہ ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 201 رنز سے شکست دے چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔