روندرا جدیجا کی ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل
ممبئی(اے پی پی) بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر روندرا جدیجا نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، انہوں نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف ممبئی ٹیسٹ میں ایلسٹر کک کو آؤٹ کرکے حاصل کیا، اس طرح وہ یہ اعزاز پانے والے بھارت کے 20ویں باؤلر بن گئے ہیں۔ بھارت کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز انیل کمبلے کے پاس ہے جنہوں نے 619 وکٹیں لے رکھی ہیں۔