کوہلی کی تیسری ڈبل سنچری، بطور کپتان بڑی اننگز کھیلنے کا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

کوہلی کی تیسری ڈبل سنچری، بطور کپتان بڑی اننگز کھیلنے کا ملکی ریکارڈ اپنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ممبئی ٹیسٹ میں کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری داغ دی اور ساتھ ہی بطور کپتان بھارت کی جانب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ ویرات کوہلی نے گزشتہ روز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 235 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 25 چوکے شامل تھے۔
، یہ ان کی تیسری ڈبل سنچری اور کیریئر بیسٹ اننگز ہے۔