ٹیم میں میری طرح باؤلنگ کروانیوالا کوئی نہیں: محمد آصف کا دعویٰ
کراچی(آئی این پی)سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا مکمل کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد آصف نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان ٹیم میں میری طرح ٹیسٹ کرکٹ میں فاسٹ بالنگ کروانیوالا کوئی بالر نہیں۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے محمد آصف نے کہاکہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں40سال سے بڑی عمرکے کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔ محمد آصف کا کہنا تھاکہ میری عمرکوکوئی ایشو نہ بنایا جائے۔محمدآصف نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کومیری ضرورت ہے،سلیکٹراس معاملے کوسمجھیں۔ محمدآصف نے دعویٰ کیاکہ ٹیسٹ ٹیم میں کوئی میری طرح نئی گیندسے بال کرانیوالاباؤلر نہیں ہے۔محمدآصف نے واضح کیاکہ ٹیسٹ کرکٹ سمیت کوئی فارمیٹ نہیں چھوڑرہا۔واضح رہے کہ محمد آصف قائد اعظم ٹرافی میں واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں۔