مصطفائی تحریک نے عید میلاد النبی کے موقع پرپانچ ہزار جلوس نکالنے کی تیاریاں مکمل کر لیں

مصطفائی تحریک نے عید میلاد النبی کے موقع پرپانچ ہزار جلوس نکالنے کی تیاریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات محمد اویس مصطفائی نے کہا ہے کہ مصطفائی تحریک عید میلاد النبی کے موقع پرپانچ ہزار جلوس سے زائدنکالنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ حکومت عید میلاد النبی کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرے۔ عید میلاد النبی کے موقع پر ہسپتالوں، جیلوں اور یتیم خانوں میں گفت تقسیم کئے جائیں گے اور گلیاں سجانے والوں کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ آمد رسول کی خوشیاں منانا محبت رسول کا تقاضا ہے۔ رسو ل کا ئنا ت ﷺ کی ذا ت تما م انسا نیت کیلئے رحمت ہے،عید میلاد النبی ﷺ صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام انسانوں بلکہ تمام جہانوں کے لئے برکتوں ، رحمتوں ،عظمتوں اور سعادتوں کا باعث ہے۔ عید میلاد النبی، میلا د مصطفی ﷺ منا نا حضو ر پُر نو ر ﷺ سے عقیدت و محبت کے اظہا ر کا ذریعہ ہے۔مصطفائی تحریک عید میلا دالنبی ﷺ کے جلسو ں اور جلو سو ں ،ریلیو ں کو سیکو رٹی کی آڑمیں رکا وٹ ڈالنے کی ہر کوشش کومستر د کر تی ہے اورہم واضح کر تے ہیں کہ سر کا ر رحمت دو عالم ﷺ کا ذکر نہ کبھی کو ئی روک سکا ہے ، نہ روک سکتا ہے اور نہ روک سکے گا ۔انہو ں نے مزیدکہا کہ میلا د مصطفی ﷺ کا جشن منا نے والو ں نے پا کستا ن بنایا ہے اور جہا ں چا ہیں گے عید میلا د النبی ﷺ کا جلو س نکا لیں گے۔مسلمان حضور کی سیرت طیبہ پر عمل کرکے عظمت رفتہ بحال کرسکتے ہیں۔ مسلمان عید میلاد النبی کے موقع پر اطاعت رسول کا عہد کریں۔ محبت رسول کا تقاضا ہے کہ احکامات الٰہی پر عمل کیا جائے۔ عشق رسول گناہوں سے نفرت اور نیکیوں کا شوق بیدار کرتا ہے۔ حکومت عید میلاد النبی کے جلسے اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائے اورشہروں کی صفائی کا بندوبست کرے۔