پنجاب حکومت ہمارے بنیادی مسائل حل کرے، پیرا میڈیکل سٹاف

پنجاب حکومت ہمارے بنیادی مسائل حل کرے، پیرا میڈیکل سٹاف

لاہور(خبر نگار)پیرا میڈیکل سٹاف لاہور ڈویثرن کے صدر محمد ارشد بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پیرا میڈیکل سٹاف کے بنیادی مسائل حل کرے وگرنہ دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کر دی جائے گی ۔گلوکار جواد اور انسانی حقوق کے ایوارڈ کے حقیقت میں اصل حق دار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلو کار جواد احمد کو انسانی حقوق ایوارڈ ملنے پر انہیں پیرا میڈیکل سٹاف لاہور ڈویثرن کی جانب سے مبارک باد پیش کرنے کے لئے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تقریب سے پیرا میڈیکل سٹاف لاہور ڈویثرن کے چیئر مین رانا تنویر احمد نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں جنرل سیکریٹری رضوان اعجاز ،منیر مسیح ،شفیق شاہ ،لیاقت مسیح اور احمد خان سمیت چوہدری مجید و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے گلوکار جواد احمد کو انسانی حقوق ایوارڈ ملنے پر انہیں مبارک باد دی اور کہا کہ گلو کار جواد حقیقت میں انسانی حقوق ایوارڈ کے اصل حقدار ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1