ملکی اداروں کو مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے، تبسم انوار

ملکی اداروں کو مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے، تبسم انوار

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصا ف و یمن و نگ کی رہنما تبسم انوار واڑہ نے کہاہے کہ ملکی اداروں کو سیاسی یا غلام نہیں مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے ’ملکی ادارے جتنے مضبوط ہوں گے پاکستان اتنا زیادہ مضبوط ہوگا ‘ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکے اور فاقے عوام کیلئے عذاب بن چکے ہیں ‘پولیس کو غیر سیاسی کر کے ہی عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ دنیا میں جہاں بھی ادارے سیاسی یا کسی کے غلام ہوتے ہیں وہاں ملک آگے جانے کی بجاے پیچھے جاتے ہیں عوام کو ناانصافی اور ظلم جیسے حالات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ پولیس سمیت تمام اداروں کو مکمل طور پر آزاد اور غیر سیاسی کردیا جائے کیونکہ اس سے ملک اور عوام کو در پیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا ورنہ ہر گزرتے دن میں قوم کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہی ہوگا

مزید : میٹروپولیٹن 1