حضورﷺ اورآل رسول ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،باؤ شیراز

حضورﷺ اورآل رسول ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،باؤ شیراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ یوتھ ممبر لاہور باؤشیرازبشیر نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺکی دنیا میں تشریف آوری مسلمانوں کیلئے اللہ تعالٰیٰ کی جانب سے دی گئی نعمتوں میں سب سے عظیم ترین نعمت ہے جشن عیدمیلادالنبی ﷺ منانا دنیا کی سب سے عظیم ترین نعمت پراللہ تعالٰی سے اظہارتشکرکرنا ہے ،حضورﷺ اورآل رسول ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرورکائنات حضرت محمد ﷺکی ولادت جہالت کے اندھیروں میں عظیم انقلاب تھی جس سے مظلوموں کوانصاف اوردکھی انسانیت کوقرارنصیب ہوا ،پیغمبراسلام کی مکی زندگی مسلمانوں کوغلبہ دین کے راستے میں تکالیف صبرسے برداشت کرنے کا درس دیتی ہے ،نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کواپنائے بغیر دنیا وآخرت میں کامیابی ممکن نہیں ہے ۔