شہباز شریف نے قومی مفادات کوپس پشت ڈال کر ذاتی مفادات کو ترجیح دی، اعجاز چودھری
لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے چئیرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے قومی اور عوامی مفادات کوپس پشت ڈال کر کے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے ، شریف خاندان کو ملک و قوم کی نہیں بلکہ صرف اپنے ذاتی مفادات کی فکر پڑی ہوئی ہے اور وہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کو لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے لگے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پانامہ ڈاکے کو منطقی انجام پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی شہباز شریف صادق اور امین نہیں رہے کیونکہ وہ آئین کی کھلی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا وہ اپنے عہدے پر رہنے کی بھی اہلیت کھو چکے ہیں تحریک انصاف کو اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد ہے جب عدالتیں انصاف دیتی ہیں تو معاشرہ ترقی کرتا ہے پانامہ چور حکمران کسی صورت بچ نہیں سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نئے آنے والے چیف جسٹس آف پاکستان کو خوش آمدید کہتے ہیں پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعاکی ہے اور تمام ثبوت اور حقائق سامنے آ چکے ہیں وہی بنچ پاناما کیس کی سماعت کریں نیا کمیشن تشکیل دینے کی کوئی ضرورت نہیں پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں تحریک انصاف عدالت کے اندرپوری طاقت سے قانونی اور باہر عوام کی عدالت میں جنگ لڑیں گے اس موقع پر ایڈووکیٹ شاہد نسیم گوندل ، محمود جوئیہ ،شبیر سیال ،جاوید بھٹی، میاں ذاہد لطیف ،عرفان عباسی ،رانا اختر حسین اور اشتیاق ملک بھی موجود تھے ۔