نبی مہربان ﷺ کی حیات مبارکہ کا ہر پہلو انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ،غلام عباس

نبی مہربان ﷺ کی حیات مبارکہ کا ہر پہلو انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ،غلام عباس

لاہور(خبرنگار) نب�ئ مہربان ﷺ کی مکی زندگی مسلمانوں کو غلب�ۂ دین کے راستہ میں تکالیف صبر سے برداشت کرنے کا درس دیتی ہے ،مکی زندگی کا ایک اہم ترین درس یہ بھی ہے کہ اگر مسلمانوں کو کفار اتنا تنگ کردیں کہ ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق اورغلب�ۂ دین مشکل ترہوجائے تو مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ہجرت کرکے کسی اور جگہ چلے جائیں جہاں سے غلب�ۂ دین کا کام ممکن ہو سکے چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ غلام عباس صدیقی نے فکر مصطفی مہم کے تحت نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی مہربان ﷺ کی حیات مبارکہ کا ایک ایک پہلو انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ،اگر مکی زندگی پر غور کیا جائے تو پتا چلے گا کہ مصائب وتکالیف کے باوجود نب�ئ اکرم ﷺ اور صحابہ کرامؓ نے غلب�ۂ دین کی دعوت کو ترک نہیں کیا بلکہ مشرکین مکہ کی سازشوں کو وحدت کی قوت سے ناکام بنایا ،آج بھی کفار کی سازشوں کا ناکام بنانے کیلئے وحدت قائم کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ مکی زندگی مسلمانوں کو درس دیتی ہے کہ اسلام کو غالب کرنے کے سلسلے میں سست روی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے اگر مشرکین اور کفار تمہیں اس قدر تنگ کریں کہ غلب�ۂ اسلام ممکن نظر نہ آرہا ہو اور مسلمانوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوجائے تو مسلمانوں کو چاہیے کہ ہجرت کرلیں ،کفار ومشرکین کا نظام باطل قبول کرنا کسی صورت درست نہیں ہے ،اسلامی تحریک طلبہ کے صدرشاہد نذیر نے کہا کہ مسلمانوں کی ذلت کی بنیادی وجہ یہودوہنود کے نظام باطل کو قبول کرنا ہے جس نے کر�ۂ ارض کا امن تباہ کرکے انسانوں کواپنا غلام بنا لیا ہے ۔مسلمان انسانیت کو یہودوہنود کی غلامی سے نکالنے کیلئے سیرت رسول عربی ﷺ پر عمل کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1