جنوبی لاہور کا سب سے بڑا جلوس ٹاؤن شپ سے نکلے گا، سرفراز خان
لاہور(خبرنگار) مرکزی میلاد کمیٹی ٹاؤن شپ کے میڈیا ایڈوائزر محمد سرفراز خان نے کہا ہے کہ آقائے نامدار احمد مجتبےٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں جنوبی لاہور کا سب سے بڑا جلوس آج صبح 9 بجے مرکزی جامع مسجد المدینہ ٹاؤن شپ سے نکلے گا۔ تمام جلوس ٹاؤن شپ ، جوہر ٹاؤن ، گرین ٹاؤن سے ہوتا ہوا واپس المدینہ مسجد پر اختتام پذیر ہوگا، جہاں ملک کے استحکام و ترقی کیلیئے دعا کی جائے گی۔