جرائم پیشہ افراد نے کراچی سے لاہور کا رخ کر لیا ، پنجاب میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے،رانا عبد السمیع

جرائم پیشہ افراد نے کراچی سے لاہور کا رخ کر لیا ، پنجاب میں امن و امان کی ...

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنمارانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد نے کراچی سے لاہور کا رخ کر لیا ، پنجاب میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے اور شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے، حکومت اپنی ترجیحات کو بدلے ،اورنج ٹرین اور فلائی اوورز سے باہر نکل کر لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کریں، ورنہ پنجاب کے عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیں گے اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں چوری ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، حکمران صرف شہریوں کو گردان سنا کر حوصلہ دے رہے ہیں۔ ہم کافی عرصے سے سن رہے ہیں پنجاب میں تھانہ کلچر کی تبدیلی، گڈ گورننس، کہاں ہیں ؟ حکمران اورنج لائن ٹرین اور فلائی اوورز کی خو ابو ں سے باہر نکلیں انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہر 10 منٹ کے بعد ڈکیتی ہورہی ہے، 50 فیصد لوگ وارداتوں پر صبر شکر کرکے گھر بیٹھ جاتے ہیں اور تھانوں میں ایف آئی آر درج نہیں کرواتے۔ شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جارہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد نے کراچی سے لاہور کا رخ کرلیا

مزید : میٹروپولیٹن 1