12ربیع الاول پرسیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپولیس کافلیگ مارچ
لا ہور (وقائع نگار) 12ربیع الاول کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایس پی اقبال ٹاؤن عادل میمن کی سربراہی میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ ذرائع کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن کے زیر تحت تھانوں کے اہلکاروں ، ڈولفن فورس اور پیرو فورس( پو لیس ریسپانس یو نٹ )نے وحدت کالونی ، گلشن اقبال ، گلشن راوی سمیت دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن عادل میمن نے کہا کہ فلیگ مارچ 12رابیع الاول کے موقع پر امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے اورشہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔