ننکانہ:پولیس کا چھاپہ،ایک شخص شراب کشیدہ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا

ننکانہ:پولیس کا چھاپہ،ایک شخص شراب کشیدہ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )سی آئی اے سٹاف ننکانہ نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو شراب کشیدہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سٹاف ننکانہ صاحب نے مخبر کی اطلاع پر نواحی گاؤں نبی پور میں چھاپہ مار کر ایک شخص منیر احمد کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے ملزم منیر احمد سے 50لیٹر شراب معہ چالو بھٹی شراب قبضہ میں لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -