چوہنگ،کارکی موٹرسائیکل کوٹکر،خاتون جاں بحق،ایک زخمی
لاہور(وقائع نگار)چوہنگ میں کار کی موٹر سائیکل کوٹکر سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس نے متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق 45سالہ رضیہ بی بی اپنے بیٹے ذیشان کے ساتھ جا رہی تھی کہ تیز رفتار کار کی زد میں آ گئے جس کی وجہ سے رضیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ذیشان شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس نے متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔