وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے
لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لندن کے دورے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف طبی معائنے کیلئے لندن گئے تھے۔ چیک اپ کے دوران وزیراعلیٰ شہبازشریف کے تمام میڈیکل ٹیسٹ نارمل آئے ہیں اور معالجین نے انہیں مکمل صحت یاب قرار دیا ہے۔