پاکستان کے اب 10ٹکڑے ہوں گے ،بھارت کی گیدڑبھبکی

پاکستان کے اب 10ٹکڑے ہوں گے ،بھارت کی گیدڑبھبکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر/کٹھوعہ(اے این این )بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پربھارت کومذہبی بنیادوں پرتقسیم کرنے کانیاالزام عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ ہمسایہ ملک دہشت گردی کے ذریعے کشمیرکوبھارت سے الگ کرناچاہتاہے مگروہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوگا،1971ء میں پاکستان دوحصوں میں تقسیم ہواتھااوراگراس نے سرحدپاردہشت گردی کاسلسلہ بندنہ کیاتووہ جلددس ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گا۔ریاست مقبوضہ کشمیرکے دورے کے دوران کھٹوعہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران راج ناتھ سنگھ نے حسب روایتی الزام تراشی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نہ صرف بھارت میں مذہبی بنیادوں پرتقسیم پیداکرنے کی کوشش کررہاہے بلکہ وہ جموں وکشمیرکودہشت گردی کے ذریعے بھارت سے الگ کرناچاہتاہے لیکن ہمسایہ ملک کویہ جاننا چاہیے کہ دہشت گردی بہادری کانہیں بزدلی کاہتھیارہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کودوبارہ مذہبی بنیادوں پرتقسیم نہیں کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمارے جذبہ خیرسگالی کے جواب میں اوڑی،گورداس پور،پٹھان کوٹ کے واقعات دیئے پاکستان نے بارہابھارت پرحملہ کیا ہم کبھی بھی پہلی گولی نہیں چلائیں گے لیکن اگرپاکستان سے گولی چلتی ہیں توپھرہم گولیوں کاشمارنہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اگرپاکستان دہشت گردی پرقابوپا نااوربھارت کے ساتھ تعاون کرناچاہتاہے تو ہم پاکستان سے اس ناسورکے خاتمے میں تعاون کیلئے تیارہیں۔انہوں نے یہ بھی الزام عائدکیاکہ پاکستان نے اپنی آزادی کے بعدچارباربھارت پرحملہ کیااورہرباربھارتی فوج نے اس کابھرپورجواب دیا۔نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کاحوالہ دیتے ہوئے بھارتی وزیرداخلہ نے کہاکہ وہ عوام کویقین دلاناچاہتے ہیں کہ موجود ہ حکومت بھار ت کوکبھی جھکنے نہیں دے گی اورپاکستان کوہرحملے کابھرپورجواب دیاجائے گا۔انہوں نے دھمکی دی کہ 1971ء میں پاکستان دوحصوں میں تقسیم ہواہے اوراگراس نے سرحدپاردہشت گردی کاسلسلہ بندنہ کیاتوجلددس ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا۔ اس موقع پرانہوں نے ہٹ دھرمی پرمبنی موقف دہراتے ہوئے کہاکہ کشمیر بھارت کااٹوٹ انگ ہے جسے دنیاکی کوئی طاقت ہم سے الگ نہیں کرسکتی۔

مزید :

صفحہ اول -