الرقہ کا قبضہ چھڑانے کے دوسرے مرحلے کا آغاز

الرقہ کا قبضہ چھڑانے کے دوسرے مرحلے کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(اے پی پی) شام کے امریکی حمایت یافتہ عرب اور کرد جنگجووں کے اتحاد سیرین ڈیموکریٹک فورسز ایس ڈی ایف نے کہا ہے کہ داعش کے خود ساختہ خلافت کے مرکز الرقہ کی بازیابی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس اعلان سے قبل امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اعلان کیا تھا کہ اسی مرحلے کے لیے مزید دو سو امریکی فوجی روانہ کیے جا رہے ہیں۔ اس طرح الرقہ کی بازیابی کے آپریشن میں امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد پانچ سو ہو گئی ہے۔ سیرین ڈیموکریٹک اتحاد کی خاتون ترجمان جیہان احمد نے الرقہ کے شمال میں واقع ایک گاؤں عالیہ میں میڈیا کو بتایا کہ عرب اور کرد جنگجو داعش کے قبضے سے 700 مربع کلومیٹر کا علاقہ چھڑا چکے اور شہر سے پچیس کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -