عید میلاد النبیﷺ،آج ملتا ن میں 12ہزار پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا جائیگا

عید میلاد النبیﷺ،آج ملتا ن میں 12ہزار پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا جائیگا

ملتان (اے این این) ملتان میں عید میلاد النبی کو مذہبی عقیدت اور بھرپور طریقے سے منانے کے لئے عاشقان رسول نے 12 ہزار پاؤنڈز کا کیک تیار کیا ہے جس کو 20 ہزار سے زائد عقیدت مندوں میں تقسیم کیا جائیگا ۔ ملتان کے علاقے حسن پروانہ مین عاشقان رسولؐ نے اپنی روائیت کو برقرار رکھتے ہوئے 12 ہزار پاؤنڈز وزنی ملک کا سب سے بڑا کیک تیار کیا ہے جسکی تیاری میں ملک کے نامور کاریگروں نے حصہ لیا اور اس کو 7 روز میں تیار کیا 12 ہزار پاؤنڈز وزنی کیک کی لمبائی 75 فٹ اور چوڑائی 7فٹ ہے جس کو 20 ہزار عقیدت مندوں میں آج شاہی تلوار سے کاٹ کر تقسیم کیا جائیگا ، کیک کی تیاری میں ، مکھن ، دیسی گھی پستہ مربہ جات دودھ میدہ اور انڈے کریم کا استعمال کیا گیا ہے ۔

کیک

مزید : صفحہ اول