بھارتی فوج کی وادی نیلم میں گولہ باری ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی وادی نیلم میں گولہ باری ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، پاک فوج کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مظفر آباد(اے این این) بھارت نے کنٹرول لائن پر چند دن کی خاموشی کے بعد ایک با ر پھر شرارت کی ہے اور کنٹرول لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی توپیں خاموش کر وا دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو بھارت کی سرحدی فوج نے وادی نیلم میں سول آبادی پر مارٹر گولوں سے بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ بھارت کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے میر پورہ گاؤں میں آزاد کشمیر کے 150 میٹر اندر آ کر گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاک افواج نے بزدل بھارتی فوج کی شیلنگ کا بھرپور انداز میں جواب دیا جس سے بھارتی فوج پسپائی پر مجبور ہوگئی اور اس کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔ پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی علاقوں میں فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا ہے ۔
فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -