برطانیہ خلیج میں اپنی سکیورٹی ذمہ داریاں پوری کرے گا، بورس جانسن

برطانیہ خلیج میں اپنی سکیورٹی ذمہ داریاں پوری کرے گا، بورس جانسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منامہ (اے پی پی) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ اْن کا ملک خلیج فارس کے خطے میں اپنی سکیورٹیکمٹمنٹ کو ہر ممکن طریقے سے پورا کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سویز کے مشرق میں برطانیہ کی واپسی ہو گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بورس جانسن نے خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت ماناما میں سالانہ سکیورٹی فورم کے شرکاء4 سے خطاب کے دوران کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق اْن کا ملک اِس خطے میں گزشتہ دو سو برسوں سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ ماناما فورم کے آغاز سے چند روز قبل برطانوی وزیراعظم ٹریزا مَے نے بھی خلیجی ریاستوں کے ساتھ سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -