پاناما لیکس ، پیپلز پارٹی کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ

پاناما لیکس ، پیپلز پارٹی کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے ایم کیو ایم ...

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے رابطہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے اپنے ساتھی سینیٹر کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی اور انہیں حکومت کے خلاف پاناما لیکس کے معاملے پر مدد کی درخواست کی۔ اس موقع پر سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان پاناما لیکس پر سینیٹ میں ہمارا ساتھ دے کیونکہ پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات جمہوریت کی بقا ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے پیپلز پارٹی کی جانب سے ملنے والی دعوت کا خیر مقدم کیا اور پارٹی میں مشاورت کیلئے مزید وقت طلب کرلیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک سے متعلق مشاورت کریں گے۔

رابطہ

مزید : صفحہ اول