بلغاریہ میں ٹرین حادثہ، کم از کم چار افراد ہلاک
صوفیہ(اے پی پی) بلغاریہ میں رونما ہونے مال بردار ریل گاڑی کے حادثے میں کم ازکم 4 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ شمال مشرقی علاقے میں یہ ٹرین پٹری سے اتر گئی اور قریبی مکانات اس کی زد میں آ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ریل گاڑی کے کریش کی وجہ سے کم ازکم 20مکانات منہدم ہو گئے۔ امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔