جنید جمشید کی قبر تیار، نماز جنازہ نیشنل سٹیڈیم میں ادا کرنے پر غور
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دارالعلوم کراچی میں جنید جمشید کی قبر تیار کرلی گئی ہے جبکہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ان کی نماز جنازہ نیشنل سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور جنید جمشید کی نماز جنازہ ادا کرنے کے حوالے سے غور کیا۔ دوسری جانب دارالعلوم کراچی میں جنید جمشید کی قبر تیار کرلی گئی ہے جہاں ان کی میت کی شناخت کے بعد تدفین کی جائے گی۔واضح رہے کہ نائب مہتمم دارالعلوم کراچی جسٹس (ر) تقی عثمانی نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایاتھا کہ جنید جمشید نے دارالعلوم میں اپنی تدفین کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
جنید جمشید