پیسے کی شفاف منتقلی ثابت کرنا شریف فیملی کی ذمہ داری ہے ،وجیہہ الدین

پیسے کی شفاف منتقلی ثابت کرنا شریف فیملی کی ذمہ داری ہے ،وجیہہ الدین

لاہور( اے این این )عام لوگ اتحاد پارٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین احمد نے کہا ہے کہ لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کرنے کے بعد پیسے کی شفاف منتقلی کو ثابت کرنا بھی شریف فیملی کی ذمہ داری ہے ٗاگر شریف فیملی ثبوت دینے میں ناکام رہی توپورا ملبہ وزیر اعظم پر گر سکتا ہے ٗہماری جماعت کو موقع ملا تو ہم قادیانیوں سمیت تمام اقلیتوں کو آئینی کے تحت دیئے گئے حقوق پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ایک خصوصی انٹرویومیں جسٹس (ر) وجہیہ الدین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف آرٹیکل 62،63کا اطلاق ہوسکتا ہے ۔ لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کی جاچکی ہے اب شریف خاندان پر لازم ہے کہ وہ پیسے کی شفاف منتقلی کو بھی ثابت کرے۔ اگر شریف فیملی ثبوت دینے میں ناکام رہی توپورا ملبہ وزیر اعظم پر گر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے سپریم کورٹ اعلیٰ ترین عدالت ہے جو مکمل طور پر بااختیار ہے سپریم کورٹ کے اسی بنچ کو فیصلہ کرنا چاہیے۔حکمران خاندان کا نام آنے کی وجہ سے کیس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور اس بات کا متقاضی ہے کہ اس کا بلاتاخیر فیصلہ کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان میں تمام اقلیتوں کو حقوق دیئے گئے ہیں۔

جسٹس (ر) وجیہہ الدین

مزید : صفحہ اول