کینیا میں ٹینکر بے قابو ہو کرمتعدد گاڑیوں پر چڑھ دوڑا کرے، 400افراد ہلاک

کینیا میں ٹینکر بے قابو ہو کرمتعدد گاڑیوں پر چڑھ دوڑا کرے، 400افراد ہلاک

نیروبی(این این آئی)کینیا کے شہر نیروبی کے قریب ٹریفک حادثے میں کم از کم 40افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ ٹینکر کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کا کہنا تھاکہ ٹینکر جو نیروبی سے نیواشا جارہا تھا۔ کیمیکل گیس سے بھرا ہوا ٹینکر جو بے قابو ہو کر شاہراہ پر معتدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ٹکرانے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 40افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی بھی ہوگئے ۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال پہنچانا شروع کردیا ہے۔ جہاں زخمیوں کا علاج کر جارہا ہے، جبکہ ہلاک ہونیوالوں کی لاشوں کو مزید کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر