دنیا کی کوئی طاقت جذبہ عشق مصطفی کو مومن کے دل سے نہیں نکال سکتی ہے،اکرم رضوی
لاہور(خبرنگار) انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے سیکریڑی اطلاعات محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت جذبہ عشق مصطفی کو مومن کے دل سے نہیں نکال سکتی ہے۔ مسلمانوں کے سینوں سے محبت رسول کے جذبوں عقیدتوں کو نکالنے کیلئے کفریہ طاقتیں اور ان کے ایجنٹ تمام تر حربوں اور سازشوں کا استعمال کررہے ہیں۔
۔وجہ تخلیق کائنات کا میلاد منانا ہر مسلمان پر لازم ہے کیونکہ عشق رسول ﷺ کے بغیر ہمار ا ایمان نامکمل ہے معاشرے کے نوجوانوں کو سیرت رسول پاک کابغور مطالعہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تعلیمات مصطفوی میں ہی ہماری کامیابی مضمر ہے۔ انسانی حقوق کے علمبردار برما، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں۔18سال سے کم عمر افراد کیلئے قبول اسلام جرم قرار دینا غیر شرعی اور غیر آئینی ہے۔ چناب نگر کے تعلیمی ادارے قادیانیوں کے سپرد کرنا قادیانیت نوازی ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی کا شعبہ ڈاکٹر عبد السلام سے منسوب کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور، قصور اورفیصل آباد میں میلاد کانفرسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اکرم رضوی نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام نے ایک بے مثال معاشرہ قائم کیا اور تمام امتیازات کو مٹاکر عزت اور فضیلت کا معیار تقوی کو قرار دیا۔ اسوہ رسول کی پیروی ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔مسلم حکمران واشنگٹن کی بجائے مکہ اور مدینہ کو اپنی عقیدتوں کا مرکز بنائیں۔ محبت رسول کے ذریعے امت مسلمہ کو متحد کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کا مقد ر سیکولر ازم نہیں نظام مصطفی ہے۔ پاکستان کی نظریاتی ساکھ کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ۔۔