دو روزہ انٹر نیشنل ’’فیملی ڈاکٹرز کون‘‘ اختتام پذیر ہو گئی
لاہورخبرنگار) فیملی میڈیسن ایجوکشن سنٹر کے زیر اہتمام دو روزہ انٹر نیشنل ’’فیملی ڈاکٹرز کون‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ جس میں پہلے سیشن کے چیئر مین ڈاکٹر حامد حسین، اور ڈاکٹر کیپٹن ارشد ہمایوں تھے۔ پروفیسر صولت اللہ خاں نے دمہ اور سی او پی ڈی پر تحقیقی مقالہ پڑھا، پروفیسر اطہر نے سر درد، پروفیسر عمران حیدر نے نیند اور کامیابی اور پروفیسر یعقوب قاضی نے بچوں کی بیماریوں پر لیکچر دیئے۔
وسرا سیشن پروفیسر جاوید اکرم کی صدارت میں ہوا اور اس طرح آخری سیشن پروفیسر فرید احمد خاں کی زیر صدارت اور ڈاکٹر عقیل کی موڈریشن میں ہوا۔ فیملی کون میں ملکی اور بین الاقوامی دوا ساز اداروں اور ڈاکٹروں نے سٹالز لگائے۔کانفرنس کا اختتام گالا ڈنر اور مشاعرہ سے کیا گیا۔