عوام کو سال 2018کے الیکشن میں پی پی کا ساتھ دینا ہو گا،زبیر کار دار

عوام کو سال 2018کے الیکشن میں پی پی کا ساتھ دینا ہو گا،زبیر کار دار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما اور این اے 120سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ اگر عوام سال 2018کے الیکشن میں پاکستان میں مودی اور ٹرمپ کے دوست مسلم لیگ (ن) والوں سے اپنی جان چھڑانا چاہتے ہیں تو پھر انہیں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینا ہو گا اور چئیرمین کے شانہ بشانہ چلنا ہو گا موجودہ حکمرانوں کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ وہ ہمارے چئیرمین کے چار مطالبات کو مان لیں وگرنہ پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے چئیرمین کی قیادت میں ایک ملک گیر تحریک چلانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مودی اور ٹرمپ نما حکمران پاکستان کی تعمیرو ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں۔
ان کی وجہ سے ملکی ترقی کا عمل رک چکا ہے اور آج پاکستان میں کوئی بھی غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ہے انہوں نے اپنے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں سے لاہور شہر کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا ہے ۔