ربیع الاول کا مہینہ تمام انسانوں کو امن ،محبت،اتحاد کا سبق دیتا ہے،دردانہ صدیقی

ربیع الاول کا مہینہ تمام انسانوں کو امن ،محبت،اتحاد کا سبق دیتا ہے،دردانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے ذمہ داران سیکرٹیری جنرل دردانہ صدیقی . زرافشاں فرحین صدیقی ڈاکٹر سمیہ راحیل قاضی پریذیڈنٹ پنجاب سکینہ شاہد،نائب ڈپٹی سیکریٹری جنرل ہمیراطارق،ربعیہ طارق،ڈاکٹر رخسانہ جبین اور ضلع لاہورکی پریزیڈنٹ زرافشان فرحین نے سیرت البنیﷺ کے حوالے سے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آپ ربیع الاول کا مہینہ تمام انسانوں کو امن ،محبت،اتحادواتفاق اور صبروبرداشت کا سبق دیتا ہے۔ سیرت کی روشنی میں ہمیں اپنی زندگیوں کا جائزہ لے کر اپنے نبیﷺ کی محبت میں خود کو ڈھالنا ہوگا۔آج پوری دنیا اندھیروں میں بھٹک رہی ہے۔ہمارے لیے اور بھی زیادہ ضروری ہے کہ اپنے نبی ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کریں اور اپنے نبی کے مشن کولے کر آگے بڑھیں۔

بیع الاول مسلمانوں میں جذبہ اتحاد پیدا کرتا ہے اللہ کے نبی کے ٓاجانے کے بعد سر کو جھکا دینا چاہیے سر کا جھکنا ہی اطاعت ہے سیرت کا پیغام یہی ہے کہ ہم اس مشن کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈالیں جس مشن کو دے کر اللہ نے اپنے نبی کوبھیجا تھا ہم پر فرض عائید ہوتاہے کہ ہم اس کو نافذ کریں تاکہ پاکستان خوشحالی کی منزلیں طے کرسکے ۔