بابو صابو انٹر چینج پر سپیڈ چیکنگ کیمرے اور ناکے لگانے کی ضرورت ہے
لاہور(وقائع نگار)بابو صابو انٹر چینج پر ڈمپر اور ویگن کے مابین ہونے والے خونی حادثہ کے اہل علاقہ نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بابو صابو انٹر چینج پر ایسے حادثات ہونا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ گاڑیاں تیز رفتاری سے موٹر وے سے آتی ہیں اور یہاں سست رفتاری سے چلتی ہوئی گاڑیوں سے ٹکڑا جاتی ہیں اس حوالے سے حکومت کو یہاں پر سپیڈ چیکنگ کیمرے اور ناکے لگانے کی ضرورت ہے تاکہ ان متواتر ہونے والے حادثات کو روکا جا سکے ۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہر میں ڈمپروں سے ہونے والے حادثات کا نوٹس لیں اور شہر میں رات 11بجے سےْ قبل ہیوی ٹریفک کے داخلے کو بند کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی ہی ان حادثات کو روک سکتی ہے اس کے علاوہ ڈمپر اور دیگر ہیوی وہیکل چلانے والے ڈرائیوروں کے لائسنسوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے تاکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے کے بعد با آسانی گرفتار کئے جا سکیں۔
سپیڈ چیکنگ کیمرے