صوبائی دارالحکومت ،رواں سال میں ڈمپر کی ٹکر سے 23افراد زندگی کی بازی ہار گئے

صوبائی دارالحکومت ،رواں سال میں ڈمپر کی ٹکر سے 23افراد زندگی کی بازی ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)رواں سال صوبائی دارالحکومت میں ڈمپر کی ٹکر سے 23افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔جبکہ پولیس زیادہ تر مقدمات میں ملزم ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق شہر میں ڈمپروں کی ٹکڑ اور دیگر ایسے حادثات جن میں ڈمپر ملاث ہوتے ہیں ان میں 23افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔گزشتہ روز بابو صابو انٹر چینج پر ہونے والے حادثہ نے یہ تعداد بڑھا کر 27کر دی ہے۔سب سے زیادہ حادثات باغبانپورہ اور نواں کوٹ کے علاقہ میں پیش آئے جہاں اورنج لائن ٹرین کے کام کے سلسلہ میں موجود ڈمپروں کی ٹکڑ سے 12افراد زندگی کی بازی ہار گئے جن میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے ۔باغبانپورہ کے علاقہ میں چند ماہ قبل ڈمپر کی ٹکڑ سے موٹر سائیکل رکشہ میں موجود 2افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق زیادہ تر حادثات میں ملزم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے جن میں سے بیشتر کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔
صوبائی دارالحکومت

مزید :

صفحہ آخر -