وزیراعلیٰ کا شجاع آباد کے قریب کارنہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس
لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے شجاع آباد کے قریب کارنہر میں گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کرتے ہوئے دعا کہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات بلند فرمائے اور لوحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔