50کوٹہ والوں کا حج2017ء میں کوٹہ100کرنے کا مطالبہ

50کوٹہ والوں کا حج2017ء میں کوٹہ100کرنے کا مطالبہ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )50کوٹہ والوں نے حج2017ء میں کوٹہ100کرنے کا مطالبہ کر دیا ،ہوپ کے سابق چےئرمین حاجی مقبول احمد ،شاہد رفیق پنجاب کے چےئرمین طالب حسین چودھری ممبر ایگزیکٹو پنجاب خرم ثقلین کے اعزاز میں50والوں کا عصرانہ،سابق ممبر ایگزیکٹو میاں جبار انجم نے50والوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا ہم ہوپ کے پلیٹ فارم سے مرکزی چےئرمین ہوپ حاجی ثناء اللہ ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف،وفاقی سیکرٹری سہیل عامر مرزا کی توجہ گزشتہ6سال سے آزمائش کا شکار 50کوٹہ والوں کی طرف دلائی جن سے ڈیمانڈ 3سو کوٹہ والوں کے مطابق کی جاتی ہے،دفاتر کے اخراجات ،سعودیہ جانے آنے کے اخراجات ان کے برابر ہیں ،کوٹہ50افراد کا ہے جس سے اخراجات پورا کرنا بھی ممکن نہیں ،گزشتہ سال میں 50والوں کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی ہے اس لیے ہم وزارت مذہبی امور سے ہوپ کے زریعے مطالبہ کرتے ہیں کہ حج2017ء میں ہمارا کوٹہ بڑھائے کم ازکم دو بسوں کا کیا جائے اس موقع پر اویس احمد،جاوید اقبال،جاوید اختر،حافظ عتیق الرحمن نے بھی خطاب کیا،مہمان خصوصی حاجی مقبول احمد نے شرکاء کو یقین دلایا کہ آپ کا مطالبہ با لکل جائز ہے آپ کے ساتھ ہیں ،پنجاب کے چےئرمین طالب حسین چودھری ،خرم ثقلین،شاہد رفیق،پرویز حمید سے درخواست کروں گا کہ وہ 50والوں کا کوٹہ بڑھانے میں کردار ادا کریں ،ممبر ہوپ خرم ثقلین نے بھی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ میں ہر پلیٹ فارم پر آپ کے حقوق کے لیے جنگ لڑوں گا ،چےئرمین ہوپ پنجاب طالب حسین چودھری نے کہا میں آپ کی سفارشات آپ کے نمائندوں کے ساتھ 13دسمبر کو مرکزی کونسل کے سامنے رکھوں گا اور سعودیہ سے کوٹہ ملتے ہی سب سے پہلے آپ کا کوٹہ بڑھاوں گا پروگرام میں سابق چےئرمین حاجی مقبول احمد،طالب حسین چودھری،خرم ثقلین،ملک محمد فاروق،ارشد علی،حافظ عتیق الرحمن،پروفیسر زاہد فاروق کھوکھر،میاں وقاص،شیخ امجد،ملک عبد الخالق،جاوید اختر،میاں جبار انجم،مبشر اقبال،اویس جمیل و دیگر نے شرکت کی۔

کوٹہ

مزید : صفحہ آخر