عدلیہ کیلئے تیار کردہ کیس فلو مینجمنٹ سسٹم چھ ہفتوں میں فعال ہو جائیگا ،عمر سیف

عدلیہ کیلئے تیار کردہ کیس فلو مینجمنٹ سسٹم چھ ہفتوں میں فعال ہو جائیگا ،عمر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)مشیروزیر اعلیٰ پنجاب برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وچیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ اعلیٰ و ماتحت عدلیہ کے لئے پی آئی ٹی بی کا تیار کردہ کیس فلو مینجمنٹ سسٹم چار سے چھ ہفتوں میں فعال ہو جائے گا اور کوئی بھی شخص آن لائن اپنے مقدمات کی تاریخ و دیگر تفصیلات سے آگاہ ہو سکے گا۔ وہ گذشتہ روزایوانِ اقبال میں منعقدہ لاہور ہائی کورٹ کی150ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان ظہیر انور جمالی، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ، دیگر جج صاحبان،وکلا ء اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ کیس فلو مینجمنٹ سسٹم کے تحت ویب سائیٹ ڈیزائن کی گئی ہے جبکہ جن لوگوں کی کمپیوٹر تک رسائی نہیں ہو گی ان کے لئے ہیلپ لائن اور ایس ایم ایس سروس کا اجرا ء بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی دیگر شعبوں کی طرح سستے انصاف کی فراہمی میں بھی کافی معاون ثابت ہو رہی ہے اور موجودہ چیف جسٹس لاہور کورٹ منصور علی شاہ صاحب کے ویژن کی تکمیل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی ویب سائیٹ پر اب تک پونے تین کروڑ ہِٹ موصول ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ویب سائیٹ کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر عمر سیف نے اس موقع پراپنے مخصوص لہجے میں فیض احمد فیض کی مشہور نظم بھی پڑھی جسے حاضرین نے بھر پور داد سے نوازا۔

مزید :

صفحہ آخر -