کرنسی بحران، سماج وادی پارٹی کا مودی اور امیت شاہ کے سر پیش کرنیوالوں کیلئے انعام کا اعلان

کرنسی بحران، سماج وادی پارٹی کا مودی اور امیت شاہ کے سر پیش کرنیوالوں کیلئے ...

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں حکمران سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ کے سربراہ ترن دیو یادیو نے کرنسی بحران کا ذمہ دار وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ کو ٹھہراتے ہوئے دونوں لیڈروں کے سر کو پیش کرنیوالے کیلئے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ میرٹھ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی جو کہ 2002ء میں گجرات میں فسادات کے بھی ذمہ دار ہیں انہیں سخت سردی اور دھند میں غریب اور عمر رسیدہ لوگوں کے قطار میں لگنے کا درد محسوس نہیں ہورہا جبکہ کئی لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ان حالات کی ذمہ داری مودی اور ان کی جماعت بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ پر عائد ہوتی ہے ایسے افراد کے سر کاٹ دینے کی ضرورت ہے اور جو بھی ان کے سر پیش کرے گا۔

مزید : صفحہ آخر