ممبئی،دنیا کی وزنی ترین خاتون کو مسیحا مل گیا

ممبئی،دنیا کی وزنی ترین خاتون کو مسیحا مل گیا
ممبئی،دنیا کی وزنی ترین خاتون کو مسیحا مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سرجن مفضّل لکڈوالہ نے پانچ سو کلو گرام وزنی ایمان احمد العبدالآتی نامی اِس مصری خاتون کو سرجری کی سہولیات مفت فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ ایمان احمد نے بھارتی ویزے کے حصول کی درخواست دی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ تب اْنہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج کو مدد کی اپیل کی تھی۔ ایمان احمد العبدالآتی کے سرجن کا کہنا تھا ایمان کو متعدد بیماریاں لاحق ہیں اور اْنہیں فوری طور پر سرجری کی ضرورت ہے۔ اْس کی بہن نے مجھے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ پچیس سالوں سے اپنے کمرے سے باہر نہیں نکلی ہیں۔ تب میں نے سوچا کہ مجھے اْن کی مدد کرنی ہے۔لکڈوالہ کا کہنا ہے کہ وہ اْس وقت حیران رہ گئے جب بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے جو خود بھی جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور اسپتال میں داخل تھیں۔ چند گھنٹوں کے اندر ایمان احمد عبدل کی درخواست کا جواب دیا۔ العبدالآتی کی بہن نے سرجن لکڈوالہ کو دو ماہ پہلے رابطہ کر کے بتایا تھا کہ اْن کی بہن کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔العبدالآتی کے رشتہ داروں نے بتایا کہ بچپن میں اْن کی بیٹی کو ’فیل پا‘ یا ایلیفانٹی آسس‘ نامی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔ یہ دراصل ایک ایسی حالت کا نام ہے جس میں پیر اور جسم کے باقی اعضاء سوج کر پھیل جاتے ہیں اور مریض کی نقل و حرکت ختم ہو جاتی ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -