امریکا میں چمڑے میں لپٹے عام پتھروں کی مہنگے داموں فروخت

امریکا میں چمڑے میں لپٹے عام پتھروں کی مہنگے داموں فروخت
امریکا میں چمڑے میں لپٹے عام پتھروں کی مہنگے داموں فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیاٹل( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک ڈیپاٹمنٹل اسٹور خوبصورت چمڑے میں لپٹے ہوئے عام پتھر مہنگے داموں میں فروخت کررہا ہے اور ایسے ہر ایک پتھر کی قیمت 85 ڈالر (تقریباً 9000 پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے جنہیں شائقین خرید بھی رہے ہیں۔کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں لیکن شوقین مزاج لوگ جس طرح اس ڈیپاٹمنٹل اسٹور کی ویب سائٹ سے مہنگے پتھر خرید رہے ہیں اسے دیکھ کر یہی کہا جاسکتا ہے کہ ان لوگوں کی عقلوں پر واقعی میں پتھر پڑ گئے ہیں۔سیاٹل کا یہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور صرف اتنا کررہا ہے کہ مختلف جگہوں سے پتھر جمع کرتا ہے اور انہیں صاف ستھرا کرکے نفیس چمڑے کے غلاف میں بند کرکے مہنگے داموں میں فروخت کے لیے پیش کررہا ہے۔ 85 ڈالر والے تقریباً گول پتھر جو مالدار خریداروں کے لیے ہیں، ان کی چوڑائی 2 انچ اور اونچائی 4.5 انچ ہے، بالکل کسی آلو کی طرح۔ البتہ وہ لوگ جو زیادہ مالدار نہیں وہ بھی نسبتاً چھوٹے پتھروں کو 65 ڈالر کے حساب سے خرید سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -