فلوریڈا میں گالف کورس میں مگر مچھ گھس آیا،شائقین خوفزدہ ہوگئے
فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک)فلوریڈامیں گزشتہ دنوں ایک انوکھا منظر دیکھنے میں آیا جسے دیکھ کرشائقین خوفزدہ ہوگئے۔امریکی ریاست فلوریڈا کا گالف کورس اس وقت جراسک پارک لگنے لگا جب وہاں کئی فٹ لمبے مگر مچھ کو مٹرگشت کرتے دیکھا گیا۔اچانک مگر مچھ نظر آنے پر گالف کورس میں کھلبلی مچ گئی۔اس موقع پر جہاں یہ مگر مچھ چہل قدمی کرتا نظر آیا وہیں میدان میں موجود لوگوں نے بھی اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر اس دلچسپ منظر کو کیمرے میں محفوظ کرلیا۔