بلاول بھٹو کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں،مصطفی محمود،مرتضیٰ محمود

بلاول بھٹو کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں،مصطفی محمود،مرتضیٰ محمود

صادق آباد (نامہ نگار)بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے صاف وشفاف کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مخدوم سید مصطفی محمود ایم این اے،،مخدوم سید مرتضی محمودایم پی اے، مخدوم سید عثمان محمود ،چوہدری شہزاد عادل باجوہ ،سردار احمد علی بھٹو ،میاں حسن انور شیخ ،سابق ایم پی اے میاں شیخ عزیز اسلم اور جنوبی پنجاب کے ترجمان رانا طارق محمود خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کیخلاف تمام سازشیں ناکام ہونگی اور مخدوم سید علی محمود بھاری اکثریت سے چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوں گے انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت کی طرف سے نامزد کردہ امیدوار خالی دعوے کررہے ہیں جبکہ اکثریت (بقیہ نمبر4صفحہ5پر )

پاکستان پیپلز پاٹی کے پاس موجود ہے انہوں نے کہاکہ صدر جنوبی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی مخدوم سید احمد محمود شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے ویثرن کو آگے بڑھانے کیلئے بھر پور جدوجہد کررہے ہیں۔

مصطفیٰ محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر