پی پی232گگومنڈی کو ماڈل سٹی بناکر رہوں گا،یوسف کسیلیہ

پی پی232گگومنڈی کو ماڈل سٹی بناکر رہوں گا،یوسف کسیلیہ

گگو منڈی( نامہ نگار)ملکی تاریخ میں حلقہ پی پی 232میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام میرے ساڑھے تین سالہ دور میں مکمل ہوئے ۔حلقہ پی پی 232گگو منڈی کو ماڈل سٹی بنا کر رہونگا ۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے منتخب ہونے کے بعد اپنے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کو ترجیح دی تاکہ عام آ دمی کا معیار (بقیہ نمبر5صفحہ5پر )

زندگی بلند ہو ۔انہوں نے کہا کہ عنقریب گگو منڈی میں شہریوں اور خصوصاًنوجوانوں کے لیے سپورٹس کمپلیکس بھی بنتا ہوا نظر آ ئے گا ۔ گگو منڈی کا بائی پاس روڈ ،واپڈا سب ڈویژن آ فس بھی منظور ہو چکا ہے جبکہ گگو منڈی کو تحصیل کا درجہ دلوانے پر کام ہو رہا ہے اور اپنی مدت میں ہی گگو ،منڈی کو تحصیل بنواؤں گا ۔

کسیلیہ

مزید : ملتان صفحہ آخر