مسلم لیگی امیدوار دیوان عباس بخاری کی اہلیت کیخلاف درخواست دائر

مسلم لیگی امیدوار دیوان عباس بخاری کی اہلیت کیخلاف درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے ضلعی چیئرمین ملک عمر فاروق کھوکھر نے مسلم لیگی امیدوار دیوان عباس بخاری کی نااہلی کیلئے درخواست دے دی ہے۔ ملک عمر فاروق کھوکھر نے موقف اختیار کیا ہے کہ دیوان عباس بخاری نے یوسی 180جلالپور پیروالا سے (بقیہ نمبر19صفحہ5پر )
چیئر مین کا الیکشن جیتا بعدازاں استعفیٰ دیکر حلقہ این اے 153سے بطور آزاد امیدوار ایم این اے کا الیکشن لڑ ا جس میں ان کا انتخابی نشان بالٹی تھا۔ مذکورہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا ٹائم گزرنے کے بعد دیوان عباس بخاری نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا لیکن بطور امیدوار انہیں بالٹی کے نشان پر 277ووٹ ملے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔ ایم این اے کا الیکشن لڑنے کیلئے دیوان عباس بخاری نے چئیرمین شپ سے استعفیٰ دیا اور بیان حلفی بھی جمع کرایا گیا اس لیئے وہ چیئر مین ضلع کونسل کے چیئر مین کا الیکشن لڑ نے کی اہلیت نہیں رکھتے لہذا ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے دیوان عباس بخاری کو نااہل قرار دیا جائے۔
دیوان عباس بخاری